Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں،فاروق ستار

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف 5نومبر اتوار کو مزار قائد پر ہونے والے جلسہ عام کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ ہمارے سیاسی جمہوری حق کو غضب کیاجارہا ہے۔ اپنے سیاسی اور جمہوری حق کو کہاں استعمال کریں ؟ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ ایک الزام سرفراز مرچنٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگاےا گےا اس کی تردید کرتا ہوں۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی ایف آئی اے نے شروع کردی۔ سرفراز مرچنٹ کے تحریری بیان کو لیکر یہ ساری تحقیقات ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارشد وہرا ہمیں چھوڑ کر چلے گئے بشمول ارشد وہرا کوئی بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز مرچنٹ کا اپنا منی لانڈرنگ کے الزام کے حوالے سے کیا کردار رہا ہے میرے خیال سے اس پر علیحدہ سے کتاب چھپنی چا ہئیے ۔ اگر جرائم کا پیسہ اس نے باہر بھیجا ہے تو اس کی تحقیقات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کرے ۔ہمارا سرفراز مرچنٹ یا ایم کیوایم لندن سے کوئی واسطہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز مرچنٹ اور نجی چےنل نے جھوٹے الزاما ت لگا کرساکھ کو متاثر کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش کی ہے جس پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

شیئر: