Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سندھ اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد منظور

  کراچی ...سندھ اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ مسلم لیگ فنکشنل اور تحریک انصاف نے مخالفت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نہیں بلکہ نیب کے دہرے معیار پر اعتراض ہے۔ قرارداد کسی عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں، نیب کے خلاف ہے۔ قرارداد میں کہیں نہیں کہا کہ شرجیل میمن پر مقدمہ ختم کیا جائے، کیسز سے ڈرنے والے نہیں ، ہم وہ نہیں کہ2سال عدالت میں نہ جائیں اور بعد میں معافی مانگیں۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔ شرجیل میمن عدالتوں سے بھاگا نہیں بلکہ ہر فورم پر عدالت کا سامنا کیا۔ شرجیل میمن کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، بہت احترام سے کہتا ہوں یہ سندھ ہائیکورٹ کی تذلیل ہے۔ نیب آرڈر میں دکھایا گیا کہ شرجیل میمن کو شاہراہ عراق یا کسی اور جگہ سے گرفتار کیا گیا۔عدالت سے کہتا ہوں جھوٹ بولنے والوں پر ایکشن لیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب عدالت نہیں ایک ادارہ ہے۔

شیئر: