Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

نواز شریف کی کل وطن واپسی

لند ن ...سابق وزیراعظم نواز شریف قو می ائرلائن کی پرواز پی کے 786کے ذریعے جمعرات کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں ۔جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ذرائع نے بتایاکہ بیگم کلثوم نواز کی دوسری کیمو تھراپی آج لندن کے اسپتال میں ہوگی۔کیموتھراپی کے بعد سابق وزیراعظم رات گئے پاکستان کے لئے روانہ ہو نگے۔ دریں اثناء نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے ۔ اتفاق رائے ہوا کہ شریف فیملی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ خاندان متحد ہے اور سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر بھی مشاورت ہوئی ۔ 

شیئر: