Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

پاکستان اب پرامن اور محفوظ ملک ہے ،ملیحہ لودھی

  نیو یارک ..اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کا نیٹ ورک توڑ دیا۔آن لائن امریکی جریدے امپیکٹ مانیا کو خصوصی انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے اورہم نے پوری دنیا میں تشدد کے واقعات دیکھے ہیں۔یک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات ، عزم اور قربانیوں کا اعتراف کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ پاکستان اب محفوظ اور پر امن ملک ہے۔

شیئر: