Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خلائی ادارہ اسرو ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں چھوڑے گا

    حیدرآباد۔۔۔ہندوستان کارٹوسیٹ ٹو سلسلہ کی جدید ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ کو 28 بیرونی ممالک کے سیٹلائٹس کے ساتھ دسمبر میں چھوڑے گا۔ اسے دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں چھوڑا جانے کی توقع ہے۔ ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے تجارتی ادارہ اینٹرکس کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ایس راکیش نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے 25 نانو سیٹلائٹس‘  3 مائیکرو سٹلائٹس اور دیگر ممالک کے معاون مسافر سیٹلائٹس کے علاوہ خلائی فرم کے خود کے سیٹلائٹ‘ کارٹوسیٹ ٹو کو پی ایس ایل وی کے ذریعہ مدار میں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کو چھوڑنے پر گہری نظر رکھی جائے گی کیونکہ اسرو کا پی ایس ایل وی راکٹ 31 اگست کو ناکام ہوگیا تھا۔ کارٹوسیٹ ٹو زمین کے مشاہدہ والا سیٹلائٹ ہے۔ یہ عصری معیار کی تصاویر کی فراہمی کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعہ کارٹوگرافک‘ اربن اور رورل اپیلیکیشنس‘ ساحلی اراضی کے استعمال‘ روڈ نیٹ ورک پر نگرانی‘ کی تقسیم‘ اراضی کے نقشوں کی تیاری‘ جغرافیائی و انسان کی بنائی ہوئی خصوصیات کے سمت کی تبدیلی‘ ایل آئی ایس اور جی آئی ایس اپیلیکیشنس کی معلومات حاصل ہوں گی۔

 

شیئر: