Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ٹرمپ کے نظر بند ساتھی کو ضمانت جمع کرانیکا حکم

    واشنگٹن۔۔۔امریکی عدالت نے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے ایک مقدمے کی پہلی سماعت میں ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مانا فورٹ کی نظر بندی اور 10 ملین ڈالر ضمانت جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔ مانافورٹ اور ان کے ساتھی رک گیٹس پر امریکہ کیخلاف سازش کے الزام میں فرد جرم عائد ہے۔ الزام ہے کہ ان دونوں نے اس رقم کو چھپانے کی کوشش کی جو انہوں نے یوکرین کے سابق سیاستدان وکٹر یانکووچ اور ان کی ماسکو نواز سیاسی جماعت کیلئے کام کرتے ہوئے کمائی تھی۔

 

شیئر: