Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

دبئی میں غیر مسلموں کے وصیت نامے اور ترکے کا قانون جاری

 دبئی.... متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حاکم دبئی کی حیثیت سے غیر مسلموں کے ترکے اور وصیت نامے کے نفاذ کیلئے قانون جاری کر دیا۔ اس کا نمبر 15ہے۔ اس کا مقصد دبئی میں غیر مسلموں کے ترکے اور وصیت نامے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔ دبئی مالیاتی عالمی مرکز سے تعلق رکھنے والوں کے ترکے اور وصیت نامے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ قانون کے بموجب دبئی کی عدالتوں اور دبئی عالمی مالیاتی مرکز میں غیر مسلموں کی وصیتوں کا ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ وصیت نامے میں ترمیم کی گنجائش بھی پیدا کی گئی ہے۔ 

شیئر: