Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف دماغ کم استعمال کرتے ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئیک مارچ کا موسم نہیں ۔نئی حلقہ بندیاں نہ ہوئیں تو انتخابات غیر آئینی ہوں گے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑنے والے اشارہ دے رہے ہیں ان کے پیچھے بڑی طاقت ہے۔ نواز شریف جیل جاکر خاموش ہوگئے تو سیاست ختم ہوجائے گی، انہیں بھٹو بننا پڑے گا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چپ رہنے کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں۔ اگر انہوں نے خاموش رہ کر فیصلہ قبول کرلیا تو پھر سیاست کیا ہوئی؟ ۔ نواز شریف کو جیل میں جانے سے کامیابی مل سکتی ہے۔ میاں صاحب اپنا دماغ کم استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوش عمران خان نے چھوڑا ۔یہ لوگ اشارہ دے رہے ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی بڑی طاقت ہے۔ چوہدری نثار نے وقت پر آواز نہیں اٹھائی۔ وہ پنجاب ہاﺅس میں بیٹھ کر سموسے اور سینڈوچ کھاتے ہیں اگر انہیں اتنا مسئلہ ہے تو پنجاب ہاوس چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی صورتحال خراب ہے۔ حکومت گرنے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی۔ 

شیئر: