Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ایک اور این آر او کی کوشش ہے، عمران خان

بنی گالہ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ گیا۔ایک اور این آر او کے لئے اداروں پر دباو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے۔ ن لیگ کو کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباو ڈالنے کے لئے استعمال کریں گے۔ انہیں اس کی پروا نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے۔نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے۔ 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کو بنانا رپبلک بنارہے ہیں۔ وہ نواز شریف کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قانون سے مفرور شخص کو وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار رکھا ہوا ہے۔

شیئر: