Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

حسن اور حسین نواز کے کمپنیوں میں حصص منجمد

اسلام آباد...احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کر د ئیے۔ احتساب عدالت نے منگل کو نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات پیش کیں۔ حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے حصص منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائداد قرق کرنے کا عمل شروع کردیا ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کر دئیے تھے۔

شیئر: