Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان نمبر ون پوزیشن سے ایک پوائنٹ پیچھے

  دبئی:آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے پاکستان بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کےساتھ بدستور سرفہرست ہے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ کے بعد 3 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جس کے بعد پوائنٹس 124 ہوگئے تاہم ایک پوائنٹ کے فرق سے بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے، ہندپانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ہند کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم نومبر سے شروع ہو رہی ہے اور اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی ناکامی پاکستان کیلئے پہلی پوزیشن کے حصول کا سبب بن سکتی ہے۔

شیئر: