Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سابق آئی جی سندھ کے خلاف فرد جرم عائد

کراچی... احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر 8 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ سابق آئی جی کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ نیب کے مطابق ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 881 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ جعلی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
 

شیئر: