Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، 2 مزدور ہلاک

لکھنو.... حضرت گنج کے نرہی میں کپڑے کے گودام میں دیر رات آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ عمارت کے دوسرے اور تیسرے منزل پر پھیل گئی اس دوران گودام میں سو رہے دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔ دیوار توڑکر آگ بجھائی گئی۔ آگ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے پانچ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خطرناک آتشزدگی سے فائر ملازمین کو دو گھروں کی دیوار توڑکر آگ کو بجھانا پڑا۔ آگ لگنے کے اسباب معلوم نہ ہوسکے۔

شیئر: