Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

پاکستان کی جنگ تنہا لڑ رہے ہیں،فاروق ستار

  کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ زبردستی وفاداریاںتبدیل کرانے کا عمل بند ہونا چاہئیے ۔جبری سیاست ختم ہو جائے تو کراچی کے شہری علاقے ہمارے ساتھ ہونگے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریںگے۔ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔ ہماری سیاست جبر ،چھینا چھٹی یا کسی پیکج کی لین دین کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوانوں اور مستقبل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ساتھ کھڑے تمام افراد میرے لئے ارشد وہرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپس لا سکتے ہیں لیکن انہیں مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔ کراچی کا استحکام ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی جنگ کراچی میں تنہا لڑ رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں ناانصافیوں کے خلاف5 نومبر کو مزار قائد پر بڑا جلسہ کریں گے۔

 

شیئر: