Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گلالئی پر کرپشن کا الزام لگانے والے نورزمان کا قتل

پشاور.. قومی اسمبلی کی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے سابق ذاتی معاون اور ٹھکیدار نورزمان کو لکی مروت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نورزمان پر لکی مروت کے علاقے تری خیل میں موٹر سا ئیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بعد ذاتی معاون نور زماں نے گلالئی اور ان کے والد پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام لگایا تھا۔ نورزمان نے نیب میں بھی درخواست دائر کررکھی تھی۔

شیئر: