Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کوئی کنٹینر پارلیمنٹ کو ختم نہیں کرسکتا،خورشید شاہ

سکھر ... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بار بار کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے مل بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔پورا ملک مسائل میں الجھا ہوا ہے لیکن توجہ نہیں دی گئی ۔صالح پٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت استحکام کی شدید ضرورت ہے اس کے لئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہو گا۔پارلیمنٹ اس لئے طاقتور ہوتی ہے کہ اس کے پیچھے عوام کی طاقت ہوتی ہے ۔کوئی کنٹینر اب پارلیمنٹ کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ہمیشہ کہا کہ پارلیمنٹ میں آو اور مسائل حل کرو لیکن عمران خان اور نوازشریف دونوں ہی پارلیمٹ میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہنا ، گالیاں دینا اور پھر معافی مانگنے کا مطلب اپنی سیاست کو خدا حافظ کہنا ہے اگر الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والے صحیح ہوتے تو پھر معافی نہ مانگتے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں تصادم نہیں چاہتی بلکہ سیاسی طریقوں سے تمام مسائل کا حل چاہتی ہے ۔ نواز شریف سے بار بار کہا کہ تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے تاکہ جمہوریت کے ذریعے ملک ترقی کرے لیکن ہماری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی ۔ جس طرح یوسف رضا گیلانی وزارت عظمیٰ سے ہٹ گئے تھے اسی طرح نواز شریف کو بھی چپ چاپ چلے جانا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان اتنا مضبوط ہو کہ دنیا ڈومور کا مطالبہ نہ کرے بلکہ پاکستان دنیا سے ڈومور کا مطالبہ کرے ۔ ڈومور کا مطالبہ کبھی ضیاءاور کبھی مشرف کے دور میں کیا جاتا رہا ہے ۔

شیئر: