Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

برطانوی جوہری آبدوز کے 9 اہلکار برطرف

لندن ....... برطانیہ کی بحریہ نے ایچ ایم ایس ویجیلانٹے نامی جوہری آبدوز میں کام کرنے والے 9 اہلکاروں کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کر دیا۔ ان اہلکاروں نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔برطانوی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے خلاف ہیں۔وزیر دفاع مائیکل فیلن نے برطانوی بحریہ میں استعمال ہونے والی تمام آبدوزوں کے عملے کے ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔اس ماہ کے شروع میں مذکورہ آبدوز کے کپتان سے عملے کے اہلکار کے ساتھ نامناسب تعلق قائم کرنے کے الزام میں مین کمان واپس لے لی گئی تھی ۔واضح رہے کہ ایچ ایم ایس ویجیلانٹے برطانیہ کی 4 جوہری آبدوزوں میں سے ایک ہے جو اپنے ساتھ جوہری ہتھیار بھی لے جا سکتی ہے۔

شیئر: