Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

عراقی کردستان کے فیصلے کا خیرمقدم

ریاض ..... سعودی حکومت نے عراقی حکومت کے ساتھ عراقی کردستان کی جانب سے مکالمے کے فیصلے کا خیرمقدم کر دیا۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے بیان دے کر واضح کیا کہ سعودی عرب کو اس بات پر بڑی خوشی ہوئی کہ عراقی کردستان کی حکومت نے عراقی آئین کے تحت عراقی حکومت کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ کر لیاہے۔ سعودی عرب کا غیر متزلزل موقف یہی ہے کہ فریقین جانی و مالی نقصان کئے بغیر عراقی آئین کے تحت مکالمہ کر کے متنازعہ امور طے کرنے کااہتمام کریں۔

شیئر: