Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

"چلو اسمبلی " احتجاج کرانیوالے کانگریسی گرفتار

حیدر آباد۔۔تلنگانہ کانگریس کے" چلو اسمبلی" احتجاجی پروگرام کے موقع پر پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر ، سابق ارکان اسمبلی ایس وینکٹ رمنا ریڈی اور ڈی سدھیر ریڈی سمیت کانگریس کے سینکڑوں کارکنوںکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ان لیڈران نے چلو اسمبلی پروگرام کے حصہ کے طور پر اسمبلی کا گھیراو کرنے کی کوشش کی تھی۔کانگریس کے لیڈران جو الگ الگ گروپس میں آئے تھے ،گن پارک کے قریب اسمبلی کی گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔ان کو پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے منتقل کردیا گیا۔قبائلی خواتین کا ایک گروپ جو آٹو میں پہنچا تھا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ان خواتین نے دعوی کیا کہ ان کو کانگریس کے لیڈروںنے بھیجا ہے ۔اسمبلی اور اس کے اطراف سیکوریٹی سخت کردی گئی تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکا جاسکے۔ان کارکنوں اور لیڈروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے۔بعض حراست میں لئے گئے لیڈروںکو بیگم بازار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
 
 

شیئر: