Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پینسل سے بنائی گئی تصاویر پر کیمرہ پکچرز کا گمان

 واشنگٹن....  ایک امریکی خاتون آرٹسٹ نے صرف پینسل کی مدد سے ایسی خوبصورت تصاویر تیار کرلیں کہ جس پر کیمرے سے اتاری گئی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔ 23سالہ کوہی اوموری نے امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن اور دیگر کی تصاویر صرف پینسل کی مدد سے بنائیں۔ اس خاتون فنکارہ کے بھائی نے بھی چند پینٹنگز بنانے میں اسکی  مدد کی۔ فنکارہ نے ٹویٹر پر تحریر کیا ہے کہ  میرا چھوٹا بھائی  میری تصاویر کو دیکھ کر بڑا متاثر ہے کیونکہ یہ تصاویر صرف پینسل کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ اس نے بھی پینسل سے کچھ تصاویر بنانا شروع کردی ہیں جس میں اسے 240گھنٹے لگے مگر ابھی تک یہ تصویر مکمل نہیں ہوئی۔
 
 
 

شیئر: