Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025

ریان ایئر نے دوران پرواز صابن کی فراہم بند کردی

لندن .... اسکینڈل زدہ ریان ایئرنے اب پرواز کے دوران ٹوائلٹ میں صابن نہ رکھنے کا فیصلہ کرکے مسافروں کی صحت سے کھیلنا شروع کردیا ہے۔ ناراض مسافروں نے کہا کہ وہ باتھ روم میں اپنے ہاتھ بھی صاف نہیں کرسکے اور جب طیارے کے عملے سے پوچھا گیا تو انکا کہناتھا کہ صابن اتنی زیادہ ضروری شے نہیں۔ کم کرائے والی یہ ایئرلائنز اگرچہ دوران پرواز مسافروں کو خوراک فراہم کرتی ہے  لیکن صابن دینے میں کنجوسی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران ایئرلائن نے پائلٹوں کی کمی کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں پروازیں منسوخ کی ہیں۔ اس نے 7لاکھ بکنگ اور 20ہزار پروازیں منسوخ کیں۔ مسافروں نے سوشل میڈیا پر اس ایئرلائن کے خلاف خوب بھڑاس نکالی اور انہوں نے کہا کہ ایئرلائن نے لوگوں کی صحت سے کھیلنا شروع کردیا ہے۔
 

شیئر: