Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

عمران پہلے بنی گالہ کا حساب تو دیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان خود سب سے بڑے چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں۔ دوسروں کی منی ٹریل مانگنے سے قبل اپنی منی ٹریل جمع کرائیں۔ 2013ءسے ایک ہی تقریر اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ عمران خان جو سوالات دوسروں سے پوچھ رہے ہیں، کیا ان کے جوابات جہانگیر ترین سے لئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بنی گالہ کا محل کس طرح بنایا؟ پیسہ کہاں سے آیا؟ اسکا حساب تو دیں۔ایک ہی جھوٹی تقریر سے اب قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ تحریک انصاف پہلے خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولے۔

شیئر: