Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

بال ڈائی کر کے انہیں نقصان مت پہنچائیں

بالوں کی سفیدی کو چھپانے کے لیے انہیں سیاہ کرنا تو چلیں مجبوری ٹھہری مگر فیشن کی خاطر بالوں کو ڈائی کر کے انہیں نقصان پہنچانے کے لیے کس کا دل مانتا ہے۔
کوئی بھی جوانی میں اپنے بالوں سے محرومی کو پسند نہیں کرتا، خاص طور پر خواتین۔بالوں کو کلر کرنے سے بالوں کا تیز رفتاری سے گرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ ہیئر کلر ز میں کیمیکلز کی موجودگی ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بال کمزور ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ طویل المعیاد بنیادوں پر اس وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ کیمیکلز جلد کی الرجی کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔اکثر ہیئر کلر استعمال کرنے کے نتیجے میں متعدد خواتین کو روکھے اور خشک بالوں کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ ان رنگوں میں پائے جانے والا پری آکسائیڈ ہوسکتا ہے لہذا جس حد تک ممکن ہو خود کو ہیئر کلر سے دور رکھیں یا اس کا بہت کم استعمال کریں ۔
 
 

شیئر: