Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

یورپ میں غیر ملکیوں کیلئے نیا انٹری ایگزٹ سسٹم

برسلز ۔۔۔ یورپ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے نیا انٹری ایگزٹ سسٹم منظور کر لیا گیا تاہم انہیں 28 رکنی بلاک میں  امریکہ سمیت تمام ممالک باہر سے آنیوالے مسافروں کے نہ صرف فنگر پرنٹس لئے جائیں گے بلکہ ساتھ ہی ان غیر ملکیوں کے بائیو میٹرک ڈیٹا پر مشتمل ایک پورا ڈیٹا بینک بھی تیار کیا جائے گا ۔ یورپی حکام اس تبدیلی کی وجہ یہ سوچ بتاتے ہیں کہ یونین میں  سلامتی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جانی چاہئے لیکن اس فیصلے پر ناخوش سماجی حلقوں کا یہ دعویٰ ہے کہ  اس طرح بنیادی انسانی حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ  امریکہ میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ایسا سیکیورٹی سسٹم پہلے ہی سے کام کر رہا ہے اور اب یورپی یونین نے بھی  اپنے ہاں اس بلاک کے باہر سے آنیو الے غیر یورپی شہریوں کے لئے یہ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 
 
 

شیئر: