Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

غریب قیدیوں کے مقدمات کی پیروی کیلئے مفت سروس

لکھنؤ۔۔۔غریب اور بے سہارا قیدیوں کو پیروی کیلئے ضلع لیگل سروسیز اتھارٹی سے مفت وکیل دستیاب کرانے کا  انتظام ہے۔ اس کیلئے وہ جیل میں قائم لیگل ہیلپ سیل کے وکیل و جیل سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اطلاع ضلع جیل میںمائیکرو لیگل لٹریسی کیمپ میں ضلع لیگل اتھارٹی کے سیکریٹری انل کمار  نے دی۔  انہوںنے بتایا کہ غریب قیدی کیلئے سرکاری خرچ پر وکیل نامزد کردیا جائے گا۔ کسی قیدی کو سزا ہوچکی ہے اور وہ ہائی کورٹ میں پیروی کیلئے وکیل چاہتا ہے تو اسے بھی مفت وکیل دیا جاسکتا ہے۔
 
 

شیئر: