Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

خوشبویات کی ملاوٹ میں پیشاب بھی شامل

ریاض۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایک غیر قانونی لیب پر چھاپہ مارکر مشہور عالمی مارکوں والے جعلی پرفیومز کا پتہ لگا لیا ۔ خوشبویات کی تیاری میں انسانی پیشاب بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔وزارت تجارت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ایک ویڈیو کلپ کے بعد لیب پر چھاپا مارا جس میں پرفیومز کے ڈبو ں کے برابر میں پیشاب سے بھری ہوئی چھوٹی بوتل نظر آرہی تھی ۔ لیب ریاض کے التعمیر بازار میں واقع ہے ۔ ویڈیو کلپ میں نقلی اور ملاوٹی خوشبویات سے بھرے ہوئے دسیوں کارٹن بھی نظر آرہے تھے ۔ ویڈیو کلپ تیار کرنیوالے نے توجہ دلائی تھی کہ مذکورہ لیب میں نہ صرف یہ کہ عالمی مارکوں والی خوشبویات میں ملاوٹ کی جا رہی ہے بلکہ مقامی شہریوں کی زندگی کو خطرات میں ڈالنے والی سرگرمیاں بھی ہو رہی ہیں ۔ 
 
 

شیئر: