Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

اسلام آباد میں صحافی احمد نورانی حملے میں زخمی

  اسلام آباد... اسلام آباد میں معروف رپورٹر احمد نورانی حملے میں زخمی ہوگئے ۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ۔احمد نورانی راولپنڈی سے اسلام آباد اپنے گھر کی طرف آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی،گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے پیچھا کیا آگے جاکر گاڑی روک لی۔ ذرائع نے بتایا کہ 6 حملہ آوروں نے احمد نوارانی اور ڈرائیور پر تشدد کیا جس سے ان سر پر شدید چوٹیں آئیں۔احمد نورانی کو اسپتال میں داخل کردیا گیا،پولیس تحقیقات کررہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور پر چاقو سے وار کئے گئے ۔

شیئر: