ٹمپرنگ کیس ،ظفر حجازی پر فرد جرم عائد
اسلام آباد... اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پر چوہدری شوگرمل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں فردجرم عائدکردی۔اسپیشل جج ارم نیازی نے فردجرم پڑھ کرسنائی، جس میں کہا گیا کہ آپ نے ریکارڈ میں ٹمپر نگ کے لئے ماتحت افسران پردباوڈالا۔ظفرحجازی نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا اور کہا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ نہیں کی ۔میر ے خلاف کیس نہیں بنتا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ موجود ہیں،ثابت کریں گے کہ ریکارڈٹیمپرنگ ہوئی ہے ۔