Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

نام نہاد شیطان پر حملہ آور سعودی بری

ریاض۔۔۔  کینیڈا کی عدالت نے سرکاری اسکالر شپ پر کینیڈا میں تعلیم پانیوالے 18سالہ سعودی طالبعلم ثامر حمید المستادی کو نام نہاد شیطان کے قتل کی واردات سے بری کردیا۔المستادی نے اپنے ساتھ تعلیم حاصل کرنیوالی لڑکی ’’میری ہیر‘‘کو شیطان سمجھ کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔عدالت نے موقف اختیار کیا کہ سعودی طالبعلم ذہنی مریض ہے ۔ اس نے جو کچھ کیا ہوش و حواس کے عالم میں نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق المستادی نے اپنے ساتھ تعلیم پانیوالی میری ہیر کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ باہر نکلنے پر اس نے دھاردار آلے سے اس پر وار کر دیا تھا اور آخر میں اس کی گردن پر چھری بھی رکھ دی تھی تاہم وہ مزاحمت اور اپنی سہیلیوں کی مدد کی بدولت اس سے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہو گئی تھی ۔ 
 
 
 

شیئر: