Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بوڑھی خاتون کو لوٹنے والا سعودی گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔ ۔مکہ مکرمہ پولیس کے سراغ رسانوں نے بوڑھی خاتون کو دھار دار آلے سے دھمکا کر لوٹنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی نوجوان نے ایک بوڑھی خاتون کو دھار دار آلہ دکھا کر اس سے نقدی ، موبائل اور زیورات چھین لئے تھے ۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر واردات کرنیوالے کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ وہ عمر کے تیسرے عشرے میں ہے ۔ 
 

شیئر: