Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بن جاسم نے مملکت کے خلاف سازش کا اعتراف کر لیا

ریاض ۔۔۔قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم نے اپنی شر پسندانہ سرگرمیوں کا الجزیرہ ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کر لیا ۔ انہوں نے سعودی عرب کے خلاف معمر قذافی کے ساتھ ملکر سازشوں پر مشتمل آڈیو ریکارڈنگ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ چینل نے یہ ریکارڈنگ پاس کر کے انارکی پھیلائی تھی ۔ سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعد القحطانی نے قطری عہدیدار کے اعتراف کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بن جاسم الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مضحکہ خیز بوکھلاہٹ میں مبتلا ہو گئے تھے ۔کاش کہ وہ مذکورہ آڈیو کی تردید کردیتے مگر مصیبت یہ ہے کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے ۔ قطر کے سابق وزیر خارجہ نے جھوٹ کا جواز پیش کرنے کیلئے ایک اور جھوٹ بول دیا۔
 
 

شیئر: