Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

وزیراعلیٰ یوگی کے تاج محل دورے سے قبل بم کی افواہ

لکھنؤ…  وزیر اعلیٰ یوگی کے مجوزہ دورہ سے 2دن پہلے تاج محل کے مشرقی گیٹ پر بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی۔ افسران موقع پر آئے، بم ڈسپوزل دستہ اور ڈاگ اسکوائڈ کی اطلاع پر پولیس آگئی۔ گیٹ سمیت آس پاس کے علاقے کی کئی گھنٹے تک سخت چیکنگ کی گئی۔ علاقے کا چپہ چپہ چھان مارا۔ تاج نگری میں 26  اکتوبر کو وزیر اعلیٰ یوگی کا پروگرام طے ہے۔ ان کی حفاظتی انتظامات کو لے کر افسروں کے ذریعہ مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جن جگہوں پر وزیر اعلیٰ کو جانا ہے وہاں کا سیکیورٹی بندوبست کا جائزہ لے کر خامیوں کا دور کیا جارہا ہے۔ منگل کی صبح سے رات تک پولیس و انتظامیہ کے افسروں نے تقریب گاہ پر سخت حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ رات 9 بجے کسی نامعلوم شخص نے 100  نمبر پر فون کیا جس میں مشرقی گیٹ پر بم ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس کنٹرول روم کے ذریعہ افسروں کی اس کی اطلاع دیتے ہی افراتفری مچ گئی۔ ایس پی سٹی سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ اسکے بعد پولیس نے مشرقی و مغربی گیٹ، دسہرہ گھاٹ سمیت تاج کیمپس کے آس پاس علاقے کا چپہ چپہ چھان مارا۔ قریب 2گھنٹے تک تاج کے آس پاس گلیوں میں بھی چیکنگ کی۔ جس نمبر سے فون آیا تھا پولیس نے اس نمبر پر رجوع کیا۔ موبائل بند تھا۔
 

شیئر: