اسلام آباد .... رکن قومی اسمبلی رکن عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی معافی کو رسوائی قرار دیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں گلالئی نے کہا کہ رسوائی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے ۔دریں اثناءعائشہ گلالئی نے جہانگیر ترین کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف میں بے غیرتوں کی کی کمی نہیں۔جہانگر ترین نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا ۔ وزارت عظمی کے امیدوار کو ووٹ دینے بھی نہیں گئے تھے۔ کچھ شرم؟واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ اس حقیقت کے باجوود کہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور وزارت عظمی کے امیدوار کو ووٹ بھی نہیں دیا، الیکشن کمیشن کیسے گلالئی کوتحفظ دے سکتا ہے۔