Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ہم منصب سے ٹرمپ کی ٹیلی فون پرگفتگو

بیجنگ…  چینی صدرشی جن پنگ نے امریکہ کی دعوت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے اور میںنے بھی کانگریس کے دوران چینی صدر کی جانب سے پالیسی سازی کے حوالے سے پیش کردہ پیغامات پر بڑی توجہ دی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرا آئندہ دورہ چین اس وقت امریکی عوام کے درمیان بات چیت کا مقبول ترین موضوع بنا ہوا ہے۔میں بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کی بڑی توقع رکھتا ہوں ۔
 
 

شیئر: