Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جازان: پاکستانی فیملی کو حادثہ،ماں بیٹی ہلاک

جازان ....جازان ریجن میں بیش اور صبیا کمشنریوں کو جوڑنے والی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی ماں اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری بیٹی حادثے کے موقع پرموبائل چارجر میں لگنے والی آگ سے متاثر ہوکر جھلس گئی۔ فیملی کا سربراہ زندہ بچ گیا۔ ہلال احمر اور دیگر طبی ٹیموں نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرادیا۔ جازان ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان بیشی الصرخی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیش صبیا روڈ پر الحقو چوراہے کے قریب 4افراد پرمشتمل پاکستانی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔ فیملی ماں باپ اور 2بیٹیوں پر مشتمل تھی۔ فوری طور پر 2 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجی گئیں۔ ماں اور بیٹی کے جسم میں سلاخ گھس گئی تھی جس کی وجہ سے دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ باپ کو معمولی زخم آئے ہیں جسے بیش جنرل اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیاگیا۔
 

شیئر: