Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

اب مینڈنٹ چوری نہیں کرنے دینگے ،زرداری

  لاہور...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی کا سوچنے والے ذہن سے نکال دیں کہ اس مرتبہ مینڈنٹ چوری کر سکیں گے۔ عوام کی سیاست کرتے ہیں۔ منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے۔ مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا۔ فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب خود انتخابی مہم کی نگرانی کروں گا۔ بلاول بھی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، ہر حلقے میں جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔ زرعی اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو کہیں نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں معیشت کی صورتحال بہتر تھی۔ اس موقع پر لیگی رہنما شہباز لونا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

شیئر: