Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

خاتون نے مودی کے منہ پر چوڑیاں دے ماریں

 گجرات…  ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں روڈ شو کے دوران چلتی گاڑی میں این جی او’’آشا‘‘سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے چوڑیاں دے ماریں۔ نریندرا مودی مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے سلسلے میں گجرات میں موجودتھے۔ وہ گجرات کے شہر ودودرا کے علاقے نولاکھی گراؤنڈ سے اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے۔ مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی اور پُرجوش نعرے لگارہی تھی، مودی بھی ہاتھ ہلاکر لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے، جب اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک خاتون نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ یہ دیکھ کر پہلے تو مودی ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کئے وہاں سے چلے گئے جبکہ مودی کی سیکیورٹی پر مامور افسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: