ایبٹ آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایبٹ آباد سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق ریحام خان عملی طور پر سیاست میں آچکی ہیں۔ ریحام خان ایبٹ آباد کے حلقہ این اے17سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے حال ہی میں سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے بابرنواز خان سے ملاقات کی۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق ریحام خان ایبٹ آباد کے علاوہ سوات سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔