Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

دنیا بھر میں 260 ملین بچے تعلیم سے محروم

نیویارک…  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 260 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت کے ادارے یونیسکو کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 6 سے 7 سال کی عمر کے 260ملین بچے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔ ادارے نے کہاہے کہ عالمی سطح پر 2010ء اور 2015ء کے درمیانی عرصے میں پرائمری ا سکولوں کے 83 فیصد بچے تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب رہے جن کی شرح 69 فیصد تک رہی جبکہ ہائی ا سکولوں میں یہ تناسب محض 15 فیصد رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق جنس کے اعتبار سے بھی تعلیم میں کافی فرق دیکھا گیا ہے ۔اسکول نہ بھیجے جانے والے بچوں کی ایک بڑی تعداد بچیوں پر مشتمل ہے۔ یونیسکو نے حکومتوں سے تعلیم کے موضوع پر اپنی ذمہ داریوں کو مزید تقویت دیتے ہوئے انہیں پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔
 

شیئر: