Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

تمام علاقوں کی مساوی ترقی چاہتے ہیں،شاہد خاقان

  اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی مساوی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھے گی۔ بدھ کو اسکردو میں گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے خاص طور پر دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا۔ ملک کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ جمہوری قوتیں گلگت بلتستان میں آگے آرہی ہیں۔ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے حقیقی کام کیاہے۔

شیئر: