Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

میانمار میں نسل کشی ہو رہی ہے، امریکی قانون ساز

واشنگٹن…  امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کا اعلان کیا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان آبادی کے خلاف نسل کشی ہو رہی ہے۔امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوب مشرقی ایشیاپیٹرک مرفی نے گزشتہ روز ایک بریفنگ میں محتاط الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جو صورتحال ہم نے ریاستِ راکھین میں دیکھی ہے، وہ سنگین خلاف ورزیوں کا ایک مجموعہ ہے۔اْنھوں نے مزید کہا کہ صورتِ حال کو درست طور پر بیان کرنے کیلئے الفاظ کا بہتر چناؤ ضروری ہوگا۔امریکی سفیرا سکاٹ مرسیل کے ہمراہ پیٹرک مرفی نے حالیہ دِنوں میں شمالی راکھین کی ریاست کے کچھ علاقوں کا سفر کیا، اور صورتِ حال کا جائزہ لیا ۔

شیئر: