Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

گجرات الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس دہشتگردوں کو بھی شامل کرسکتی ہے، نتن پٹیل

نئی دہلی۔۔ گجرات میں برسراقتدار بی جے پی کے سینیئرلیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے کہا کہ کانگریس ریاست میں انتخابات جیتنے کی بیقراری میں دہشتگردوں اور نکسلیوں کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ پٹیل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس گجرات اسمبلی انتخابات جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔پہلے بھی یہ جے این یو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کی حمایت کر چکی ہے اور راہول گاندھی بھی وہاں جا چکے ہیں۔اب اگر اسے لگاکہ کسی نکسلی یا پاکستان میں سرگرم کسی بھی خطرناک دہشتگرد کو پارٹی میں شامل کرنے سے گجرات کا الیکشن جیتا جا سکتا ہے تو وہ فوری طور پر ایسا کر ے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس میں شامل ہونے والے الپیش ٹھاکور اور دیگر نے اس کیلئے اسمبلی کی نشستوں کا سودا کیا ہے۔
 

شیئر: