Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب کی تعریف اور قطر پر تنقید

قاہرہ ... امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیف بینن نے انتہا پسندوں سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی موقف کی تحسین اور قطری رویئے پر نکتہ چینی کردی۔ انہوں نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے قطر کے ساتھ بحران کی بابت سرکاری موقف اختیار نہ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ واشنگٹن میں ہڈسن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع تھا ”زبردست انتہا پسندی کا انسداد، قطر ، ایران اور اخوان“ ۔ سیمینار میں کانگریس کے ارکان، امریکی حکومت کے عہدیدار ، سفراءاور صحافی شریک ہوئے۔
 

شیئر: