Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایشین ویمنز ہاکی: پاکستان کی برونائی کیخلاف 0-4سے فتح

لاہور: ایشین ویمنز چیلنج ہاکی کپ میں پاکستان نے بالآخر ایک میچ میں فتح حاصل کر لی ۔ایشین ویمنز چیلنج ہاکی کپ برونائی میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز صرف ایک میچ کا فیصلہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم قدرے کمزور حریف برونائی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کی طرف سے حمرا لطیف خطرناک موڈ میں دکھائی دیں۔ انھوں نے3 بار گیند کو جال کی راہ دکھاکرٹیم کی فتح پرمہرثبت کردی۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم حمرا لطیف کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں حمرا نے دوبارہ گیند کو گول میں پھینک دیا اور اسکور 2-0کر دیا، 30ویں منٹ میں حمرالطیف نے نہ صرف گول کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے لیے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیے۔میچ کے اختتام پر نتیجہ صفر کے مقابلے میں 4گول سے ہوا۔

شیئر: