Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وینس ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے کا ٹائٹل جیت لیا

سنگاپور: سنگاپور میں کھیلے جانیوالے ڈبلیو ٹی اے کا فائنل کا مقابلہ گزشتہ روز ہوا۔ امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے کا مقابلہ جیت کر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پانے کی امید جگا لی۔ فیصلہ کن مقابلہ3 گھنٹے13منٹ تک جاری رہا۔ سنگا پور میں جاری ویمنزٹینس کے اہم ایونٹ میں ورلڈ نمبر5 وینس ولیمز نے زبردست کامیابی سمیٹی۔ امریکی ٹینس اسٹار نے لیٹویا کی اوٹاپینکو کو1-2 سے ہرایا۔ اس میراتھن میچ میں وینس ولیمز کی جیت کا اسکور 5-7، 7-6 اور5-7 رہا۔ وینس ولیمز نے اس جیت کے ساتھ ہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کی دوڑمیں شامل ہوگئی ہیں۔

شیئر: