Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پھر معطل

اسلام آباد...اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پھرمعطل کردئیے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوںنے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے وارنٹ معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
 

شیئر: