عمران کے طالبان سے رابطے ہیں،گلالئی
اسلام آباد... قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کہتے ہیں کہ اگر میرے خلاف فیصلہ آیا تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا۔انہوں نے ملک میں ہمیشہ انارکی پھیلائی ہے ۔یہ رویہ مہذب افراد کو قبول نہیں ۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اب عمران خان سڑکوں پر نکلے تو عوام بھی نکلیں گے اور میں بھی نکلوں گی۔ اداروں کے احترام کے لئے پریڈ گراونڈ میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہ نیازی صاحب سب کو احتجاج کا درس دیتے ہیں، ملک میں انارکی پھیلانا عوام کو قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود نے کنٹینر پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ کی بات کی تھی، جب وہ استعفیٰ نہیں تھا تو عائشہ گلالئی کا استعفیٰ کیسے ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے میرے موقف کے حق میں فیصلہ دیا، اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو اداروں کو دھمکیاں نہ دیتی۔ انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ ان کے طالبان سے رابطے ہیں۔ آفتاب شیرپاو، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے جلسوں پر حملے ہوتے ہیں۔ عمران خان کے جلسے میں گانے بھی چلتے ہیں لیکن پٹاخہ بھی نہیں پھٹتا۔ انہبوں نے دعوی کیا کہ2014 کے دھرنے میں 49کروڑکی منشیات اسمگلنگ کی گئی ۔