Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹرمپ آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے

 واشنگٹن …  وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ شمالی کوریا اور دو طرفہ تجارت میں پائی جانے والی متنازعہ صورتحال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر بیجنگ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریائی تنازعے کے پُرامن حل کے متمنی ہیں۔ 
 
 

شیئر: