Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعد الحریری نے روحانی کا بیان مسترد کردیا

ریاض ...لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے لبنان سے اپنے فیصلے منوانے کی بابت ایرانی صدر حسن روحانی کا بیان مسترد کردیا۔ روحانی نے کہا تھا کہ لبنان کا کوئی فیصلہ ایران کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا۔ سعد الحریری نے واضح کیا کہ لبنان خود مختار ریاست ہے۔ وہ کسی کی سرپرستی قبول نہیں کرسکتا۔ لبنان کے وقار کے خلاف بیان بازی مسترد کی جاتی ہے۔

شیئر: