Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حرة خیبر کے آثار کی حقیقت ؟

مدینہ منورہ....محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے حرة خیبر میں قدیم تاریخ رکھنے والے حجری آثار قدیمہ سے متعلق گردش کرنے والی معلومات پر وضاحتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس قسم کی حجری عمارتیں سعودی عرب میں جگہ جگہ موجود ہیں۔ محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے ماہرین کافی عرصے سے انہیں دریافت کئے ہوئے ہیں۔ متعدد تحقیقی جائزے تیار کرائے گئے ہیں۔ انکا تعلق جدید حجری دور سے ہے۔ ان پر کام کرنے والے اسکالرز میں ڈاکٹر عبدالعزیز الغزی، ڈاکٹر عبداللہ شارخ، شخ عبداللہ الشایع، ڈاکٹر سید ہاشم اور ماجد السنیدی کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس پر ایک کتاب بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ محکمہ کا کہناہے کہ یہ منظم اور غیر منظم پتھروں سے تیار کردہ عمارتوں کے آثار ہیں۔ منفرد شکل کے ہیں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں اور وادیوں کے دامن میں موجود ہیں۔ انکی دریافت بتاتی ہے کہ اُس زمانے کے لوگ اپنی معاشی ضرورتیں جمع اور محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
 

شیئر: